ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / لو جہاد کو لے کر یوٹی قادر نے اُٹھایا سوال: ریاستی قانون کے لئے عربی زبان کا لفظ استعمال کرنے کی ضرورت کیوں ؟

لو جہاد کو لے کر یوٹی قادر نے اُٹھایا سوال: ریاستی قانون کے لئے عربی زبان کا لفظ استعمال کرنے کی ضرورت کیوں ؟

Sat, 05 Dec 2020 17:23:42    S.O. News Service

منگلورو:5؍دسمبر (ایس اؤ نیوز)ریاست میں تبدیلیٔ مذہب کا قانون موجود رہتے ہوئے اس کو لوجہاد کے نام سے دوبارہ جاری کرنےکی کوشش پر سابق وزیر ،کانگریس لیڈر یو ٹی قادر   نے سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا ہے کہ ریاست  میں  اسی قانون کو عربی لفظ  ’لوجہاد‘ کا نام دینا کیوں ضروری ہے؟ ’جہاد‘لفظ کے بجائے تبدیلیٔ مذہب کا نام بھی دیاجاسکتاتھا نا؟ ۔

شہر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے یو ٹی قادر نے کہاکہ کانگریس حکومت  نے ہی تبدیلی ٔ مذہب قانون ، گئو ذبیحہ قانون جاری کیا تھا۔ لیکن بی جےپی کوئی بھی عوامی قانون جاری نہیں کرسکی ہے۔ یوٹی قادر نے الزام لگایا کہ بی جےپی  عوام کے درمیان پیچیدگی پیدا کرنے کے لئے کبھی کبھی ایسی بحث کو چھیڑدیتی ہے۔

ایسے معاملات پارلیمنٹ میں زیر بحث آنے چاہئے۔ عوام کے درمیان نفرت پھیلانےکے لئے ایسی بحث کو نہیں چھیڑنا چاہئے۔ اگر قانون جاری کرنے کا مقصد ہے تو پارلیمنٹ کا اجلاس بلائیں اور اس میں اس تعلق سے بحث کریں ۔ سبھی قوانین ہر ایک کے لئے ہیں، اس کے لئے عربی  زبان کا نام  استعمال کرنا کیوں  ضروری ہے؟ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ اس قانون کو لے  کر  صرف کچھ ہی دھرموں کی نشاندہی کرنے کی کیا ضرورت ہے، یوٹی قادر نے نے سوال کیا کہ  کرناٹکا کے قانون کو عربی زبان کا لفظ استعمال کئے جانے کے پیچھے کیا مقصد چھپاہواہے ان باتوں  کی وضاحت کی جائے۔ یوٹی قادر نے بی جے پی کے متعلق کہاکہ بی جے پی کوئی بھی عوامی پروگرام  یا  قانون جاری نہیں کرتی ، بس عوام کے درمیان پیچیدگی پیدا کرنے کا کام کرتی ہے۔


Share: